Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے اٹل جی کی زندگی سے ترغیب حاصل کرنے پر زور دیتے ہوئے سنسکرت سبھاشت ساجھا کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج محترم اٹل جی کے یوم پیدائش کے موقع پر ان کی زندگی سے ترغیب حاصل کرنے پر زور دیتے ہوئے ایک سنسکرت سبھاشت ساجھا کیا۔

यद्यदाचरति श्रेष्ठस्तत्तदेवेतरो जनः।

यत्प्रमाणं कुरुते लोकस्तदनुवर्तते॥

اس سبھاشت کا مطلب ہے کہ ایک عظیم شخص جو کچھ کرتا ہے، عوام الناس بھی ٹھیک ویسا ہی عمل اختیار کرتے ہیں۔ بہ الفاظ دیگر، ایک قائد یا مثالی شخص کا برتاؤ پورے معاشرے اور پیروکاروں کے لیے بطور رہنما کام کرتا ہے۔

جناب مودی نے کہا کہ اٹل جی کا طرز عمل، وقار، نظریاتی استقامت اور ملک کے مفاد کو سب سے اوپر رکھنے کا عزم بھارتی سیاست کے لیے ایک مثالی معیار ہے۔جناب مودی نے مزید کہا، ’’اپنی زندگی کے ذریعہ، انہوں نے دکھایا کہ عمدگی عہدے کے ذریعہ نہیں بلکہ طرز عمل کے ذریعہ قائم کی جاتی ہے، اور یہی وہ چیز ہے جو معاشرے کی رہنمائی کرتی ہے۔‘‘

وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ  ساجھا کی؛

’’محترم اٹل جی کے یوم پیدائش کے موقع پر ہم سب کے لیے ان کی زندگی سے ترغیب حاصل کرنے کا ایک خصوصی موقع ہے۔ ان کا طرزعمل، وقار، نظریاتی استقامت اور ملک کے مفاد کو سب سے اوپر رکھنے کا عزم بھارتی سیاست کے لیے ایک مثالی معیار ہے۔ انہوں نے اپنی زندگی سے یہ ثابت کیا ہے کہ عمدگی عہدے سے نہیں بلکہ طرز عمل سے قائم ہوتی ہے اور وہی معاشرے کی رہنمائی کرتی ہے۔

اس موقع پر میں اس سبھاشت کو ساجھا کر رہا ہوں، جو ان کی زندگی کے ایک پہلو کی وضاحت کرتا ہے:

यद्यदाचरति श्रेष्ठस्तत्तदेवेतरो जनः।

यत्प्रमाणं कुरुते लोकस्तदनुवर्तते॥

******

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:3902