پی ایم انڈیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہاؤس لسٹنگ اور ہاؤسنگ آپریشنز سے متعلق مردم شماری 2027 کے پہلے مرحلے کے آغاز کے موقع پر آج اپنی خود شماری کا عمل مکمل کیا ۔ جناب مودی نے کہا کہ یہ مردم شماری پہلی بار ہے کہ ڈیجیٹل ذرائع سے ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے ۔ یہ ہندوستان کے لوگوں کو اپنے گھر کی تفصیلات خود گننے کا اختیار بھی دیتا ہے ۔
جناب مودی نے ہندوستان کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھر کی تفصیلات خود شمار کریں اور مردم شماری کے عمل میں حصہ لیں ۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا ؛
’’میں نے اپنی خود شماری کاعمل مکمل کر لیا ہے۔
آج مردم شماری 2027 کے پہلے مرحلے کا آغاز ہو رہا ہے، جو مکانات کی فہرست سازی اور ہاؤسنگ آپریشن سے متعلق ہے۔ یہ پہلی مردم شماری ہے جس میں ڈیٹا جمع کرنے کا عمل ڈیجیٹل طریقے سے انجام دیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان کے عوام کو یہ اختیار بھی دیا گیا ہے کہ وہ اپنے گھرانوں کی تفصیلات خود درج کریں۔
میں ہندوستان کے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ خود اپنی گھریلو معلومات درج کریں اور مردم شماری کے عمل میں بھرپور حصہ لیں۔‘‘
Completed my self enumeration.
Today marks the beginning of the first phase of Census 2027, relating to house listing and housing operations. This census is the first time data collection is being done through digital means. It also empowers the people of India to… pic.twitter.com/JiItYAOUAW
— Narendra Modi (@narendramodi) April 1, 2026
******
ش ح۔ ف ا۔ م ر
U-NO. 5268