Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے راج گھاٹ پر بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا

وزیر اعظم نے راج گھاٹ پر بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راج گھاٹ پر بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ باپو کے لازوال نظریات ہمارے ملک کی ہردور میں رہنمائی کرتے ر ہیں گے۔’’ ہم ان کے اصولوں اور انصاف، ہم آہنگی اور انسانیت کی خدمت سے جڑے ہندوستان کی تعمیر کے لیے اپنی وابستگی کا اعادہ کرتے ہیں‘‘۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ  میں لکھا:

’’راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کے لازوال نظریات ہمارے ملک کی ہردور میں رہنمائی کرتے ر ہیں گے۔ ہم ان کے اصولوں اور انصاف، ہم آہنگی اور انسانیت کی خدمت سے جڑے ہندوستان کی تعمیر کے لیے اپنی وابستگی کا اعادہ کرتے ہیں۔‘‘

****

ش ح۔ ع و۔ اش ق

U.NO. 1287