Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے سجیت کو ایشیائی کھیلوں میں مردوں کی 65 کلوگرام فری اسٹائل کشتی میں  گولڈ میڈل  جیتنے پر مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سجیت کو ایشیائی کھیلوں میں مردوں کے 65 کلوگرام فری اسٹائل ریسلنگ مقابلے میں فائنل میں سنسنی خیز جیت کے ساتھ طلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ایشیائی کھیلوں کے اپنے پہلے ہی میچ میں سجیت نے اس ایڈیشن میں ہندوستان کو کشتی کا پہلا  گولڈ میڈل  جیتا ہے۔ انہوں نے اسے ایک یادگار فتح قرار دیا۔

جناب  مودی نے سجیت کو ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا؛

“ایشین گیمز کے فائنل میں سنسنی خیز جیت کے ساتھ مردوں کے 65 کلوگرام فری اسٹائل ریسلنگ ایونٹ میں  گولڈ میڈل جیتنے پر سجیت کو مبارکباد۔ ایشین گیمز میں اپنی پہلی ہی کوشش میں، انھوں نے اس ایڈیشن میں ہندوستان کو کشتی کا پہلا گولڈ میڈل دلایا ہے۔ یہ واقعی ایک یادگار جیت ہے! اس کے لیے بہت بہت مبارکباد ۔PM @narendramodi

*****

U.No:4549

ش ح۔ح ن۔س ا