Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے قوم کو ہولی کی مبارکباد دی؛ سنسکرت سبھاشتم ساجھا کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہولی کے موقع پر ملک کے عوام کو تہہ دل سے مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ رنگوں اور خوشیوں کا یہ تہوار  ہر ایک کی زندگی میں مسرت، خوشحالی اور کامیابی لے کر آئے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہولی کا تہوار پورے ماحول کو نئی توانائی سے بھر دیتا ہے، جو کہ اس کی سب سے بڑی خصوصیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تہوار کے موقع پر ہر جگہ نظر آنے والے مسرتوں کے شوخ رنگ سبھی کو خوشی اور جشن کے جذبے میں رنگ دیتے ہیں۔

وزیر اعظم نے اس موقع پر سنسکرت سبھاشتم بھی ساجھا کیا-

उद्भिन्नस्तबकावतंससुभगाः प्रे खन्मरुन्नर्तिताः
पुष्पोद्गीर्णपरागपांशुललसत्पत्रप्रकाण्ड त्विषः।

गम्भीरक्रमपञ्चमोन्मदपिकध्वानोच्छलद्गीतयः
प्रत्युज्जीवितमन्मथोत्सव इव क्रीडन्त्यमू भूरुहः॥

سبھاشتم یہ پیغام دیتا ہے کہ کنول کی خوبصورتی کی طرح، جو موسم بہار کی فضا کے مسحور کن رقص میں کھلتے ہیں، جو شوخ رنگوں اور خوشبو میں ڈوبے ہوتے ہیں، مسرتوں کے نغموں سے مزین محبت  کا شاندار جشن  بھی پرجوش انداز میں پروان چڑھتا ہے،  جو زندگی کو بیدار کرتا ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا؛

’’تمام اہل وطن کو ہولی کی ڈھیر ساری نیک خواہشات۔ رنگوں  اور خوشیوں سے بھرا یہ تہوار سب کے لیے خوشیوں کی بہار لے کر آئے۔ ہر کسی کی زندگی میں مسرت- خوشحالی اور کامیابی کے رنگوں کی بارش ہو، یہی تمنا ہے۔‘‘

’’ہولی کا تہوار پورے ماحول میں نئی توانائی بھردیتا ہے۔ یہی اس تہوار کی سب سے بڑی خصوصیت ہے۔ ہر طرف جس طرح خوشیوں کے رنگ بکھرے نظر آتے ہیں، وہ ہر کسی کو جوش اور لطف سے سرشار کردیتے ہیں۔
उद्भिन्नस्तबकावतंससुभगाः प्रे खन्मरुन्नर्तिताः
पुष्पोद्गीर्णपरागपांशुललसत्पत्रप्रकाण्ड त्विषः।

गम्भीरक्रमपञ्चमोन्मदपिकध्वानोच्छलद्गीतयः
प्रत्युज्जीवितमन्मथोत्सव इव क्रीडन्त्यमू भूरुहः॥

 

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:3358