Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ‘ناری شکتی’ کے نام لکھے خط کا اشتراک کیا، قانون ساز اداروں میں خواتین کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا


وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ملک بھر کی خواتین قانون ساز اداروں میں خواتین کے لیے ریزرویشن کو یقینی بنانے کے اقدام کی ستائش کر رہی ہیں۔

ہندوستان کی ناری شکتی کے نام لکھے ایک خط کا اشتراک  کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس کو نافذ کرنے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا جو دہائیوں سے  زیر التواء رہا ہے۔

انہوں نے ذکر  کیا کہ ملک بھر کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں سال 2029 کے لوک سبھا اور ریاستی اسمبلی انتخابات سے خواتین کے ریزرویشن کو یقینی بنانے کے فیصلے کو سراہ رہی ہیں۔ ہندوستان کی ناری شکتی کے نام وقف اس مکتوب میں وزیر اعظم نے اس دیرینہ عزم کو جلد از جلد پورا کرنے کے حوالے سے شہریوں کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے ایکس  پر لکھا:

“ملک بھر کی خواتین قانون ساز اداروں میں خواتین کے لیےریزرویشن کو یقینی بنانے کے اقدام کی ستائش کر رہی ہیں۔

ہندوستان کی ناری شکتی کے نام میرا یہ مکتوب ہے، جس میں دہائیوں سے زیر التواء اس عزم کو نافذ کرنے کے ہمارے ارادے کا اعادہ کیا گیا ہے…”

ملک بھر کی ہماری مائیں، بہنیں اور بیٹیاں، سال 2029 کے لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات سے خواتین ریزرویشن کو یقینی بنانے کے فیصلے کی ستائش کر رہی ہیں۔

ہندوستان کی ناری شکتی کووقف اپنے اس خط میں، میں نے دہائیوں سے زیر التواء اس عزم کو جلد ہی پورا کرنے کے حوالے سے ہم وطنوں کے ساتھ اپنے جذبات کا اشتراک کیا ہے۔

***

ش ح۔م ش۔ن م۔

U-5802