Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے وارسا میں دی دوبری مہاراجہ میموریل پر خراج عقیدت پیش کیا

وزیر اعظم نے وارسا میں دی دوبری مہاراجہ میموریل پر خراج عقیدت پیش کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وارسا میں دوبری مہاراجہ میموریل پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔

یہ یادگار، گڈ مہاراجہ،اسکوائر وارسا پر واقع ہے اور جواس گہرے احترام اورممنویت  کی نشانی ہے جو پولینڈ کے عوام اورپولینڈ حکومت نے جام صاحب آف نواں نگر (موجودہ دور گجرات کا جام نگر) دگ وجئے سنگھ جی رنجیت سنگھ جی جڈیجہ کے لیے اپنے دلوں میں رکھتے ہیں ۔دوسری جنگ عظیم کے دوران، جام صاحب نے ایک ہزار سے زائد پولش بچوں کو پناہ دی تھی اور آج وہ پولینڈ میں دوبری (گڈ) مہاراجہ کے نام سے یاد کئے جاتے ہیں ۔ان کی سخاوت کا گہرا اثر آج بھی پولینڈ کے لوگوں کے دلوں میں نظرآتا ہے ۔ یادگار پر، وزیر اعظم نے ان  پولش لوگوں کی اولادوں  سے ملاقات کی جنہیں جام صاحب نے پناہ دی تھی۔

یادگار پر وزیر اعظم کا دورہ ہندوستان اور پولینڈ کے درمیان ایک خاص تاریخی تعلق کو اجاگر کرتا ہے جسے دونوں ممالک کے عوام ہمیشہ پسند کرتے ہیں۔

ش ح ۔  ج ق۔م ش

U. No.10089