Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے پو ونگزگین والٹے کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پو ونگزگین والٹے کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پو ونگزگین والٹے کو منی پور کے عوام  کے لیے ان کی شاندار خدمات کے تئیں یاد رکھا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ والٹے نے معاشرے میں مثبت  تبدیلی لانے کے لیے تندہی سے کام کیا اور اسمبلی میں ان کی مداخلت ہمیشہ دور اندیشی پر مبنی رہی ۔

وزیر اعظم نے X پر لکھا ؛

’’پو ونگزگین والٹے کو منی پور کے لوگوں کے لیے ان کی شاندار خدمات کے تئیں یاد رکھا جائے گا ۔ انہوں نے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے تندہی سے کام کیا ۔ اسمبلی میں ان کی مداخلت ہمیشہ دور اندیشی پر مبنی ہوتی تھی۔ ان کے انتقال سے دکھ ہوا ۔ ان کے اہل خانہ ، دوستوں اور حامیوں سے تعزیت ۔ ‘‘

…………………………

(ش ح ۔ ا س۔ ت ح)

U. No. : 2853