Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے گوا کی آزادی کے دن پر مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو یاد کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ گوا کی آزادی کا دن ملک  کو ہندوستان کے قومی سفر کے ایک اہم باب کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے ان لوگوں کے ناقابل تسخیر جذبے کو یاد کیا جنہوں نے ناانصافی کو قبول کرنے سے انکار کردیا تھا اور ہمت اور یقین کے ساتھ آزادی کی جنگ لڑی۔ وزیر اعظم نے  کہا  کہ گوا کی ہمہ جہت ترقی کی سمت میں  کام کرتے ہوئے ان کی قربانیاں ملک  کو تحریک  دیتے  رہتے ہیں۔

وزیر اعظم نے  ایکس  پر لکھا:

‘‘گوا لبریشن ڈے ہمیں ہمارے قومی سفر کے ایک  اہم  باب کی یاد دلاتا ہے۔ ہم ان لوگوں کے ناقابل تسخیر جذبے کو یاد کرتے ہیں جنہوں نے ناانصافی کو قبول کرنے سے انکار کردیاتھا  اور ہمت اور یقین کے ساتھ آزادی کے لیے جدوجہد کی۔ گوا کی ہمہ جہت ترقی کے لیے کام کرتے ہوئے ان کی قربانیاں ہمیں حوصلہ دیتی رہی ہیں ’’۔

*****

ش ح –   ظ  ا-  م ش

UR No. 3547