Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے گجرات کے پوربندر میں مادھو پور میلے کی مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  گجرات کے پوربندر میں جاری مادھو پور میلے کی مبارکباد دی۔ جناب مودی نے کہا کہ یہ پرجوش تقریب ہماری شاندار ثقافت کو اجاگر کرتی ہے اور ساتھ ہی یہ  گجرات اور شمال مشرق کے مابین لازوال ثقافتی رشتے کو مضبوطی فراہم کرتی ہے۔ جناب مودی نے کہا،’’یہ میلہ متنوع روایات کو یکجا کرتا ہے، جس سے ’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘ کے حقیقی جذبے کا اظہار ہوتا ہے۔ میں عوام سے اس میلے میں جانے کی اپیل کرتا ہوں۔‘‘

وزیر اعظم نے اپریل 2022 کے من کی بات پروگرام میں مادھوپور میلے اور ہماری ثقافت میں اس کی اہمیت کے بارے میں بات کی تھی۔

وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ کی:

’’گجرات کے پوربندر میں جاری مادھوپور میلے کے لیے میری جانب سے نیک ترین خواہشات۔ یہ پرجوش تقریب ہماری عظیم ثقافت کو اجاگر کرتی ہے اور ساتھ ہی گجرات و شمال مشرق کے مابین لازوال ثقافتی رشتے کو بھی مضبوطی فراہم کرتی ہے۔

یہ تہوار متنوع روایات کو یکجا کرتا ہے، جس سے ’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘ کے حقیقی جذبے کی عکاسی ہوتی ہے۔ میں عوام سے اس میلے میں جانے کی اپیل کرتا ہے۔‘‘

’’اپریل 2022 کے # من کی بات پروگرام میں، میں نے مادھوپر میلے اور ہماری ثقافت میں اس کی اہمیت کے بارے میں بات کی تھی۔۔۔‘‘

 

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:5084