Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے تعلیم کی انقلابی طاقت کو اجاگر کرنے والا سنسکرت سبھاشتم شیئر کیا


وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ تعلیم صرف روزی کمانے کا ذریعہ نہیں بلکہ زندگی کو بہتر اور باوقار بنانے کا ایک مؤثر وسیلہ بھی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ایک بیش قیمت سرمایہ ہے جس کے ذریعے آج ملک کی نوجوان قوت ہر میدان میں نئے نئے سنگِ میل قائم کر رہی ہے اور وطن کا نام روشن کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے ایک سنسکرت سُبھاشِتم پیش کیا:

श्रियः प्रदुग्धे विपदो रुणद्धि
यशांसि सूते मलिनं प्रमार्ष्टि।

संस्कारशौचेन परं पुनीते
शुद्धा हि बुद्धिः किल कामधेनुः॥”

اس سُبھاشِتم کا مفہوم یہ ہے کہ تعلیم یافتہ، مہذب اور پاکیزہ ذہن انسان کی مشکلات کو دور کرتا ہے اور اس کی زندگی میں کامیابی، عزت، سکون اور ترقی لاتا ہے۔ درحقیقت ایک روشن اور بیدار ذہن کو کامدھینو کے مانند سمجھا جاتا ہے، جو ہر طرح کی آرزوؤں کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

وزیراعظم نے ایکس پر لکھا:

’’تعلیم محض روزگار کا ذریعہ نہیں بلکہ زندگی کو بہتر اور اعلیٰ بنانے کا ایک مؤثر وسیلہ بھی ہے۔ یہ وہ انمول سرمایہ ہے جس کے ذریعے آج ہماری نوجوان قوت ہر شعبے میں نئے نئے سنگِ میل قائم کر کے ملک کا نام روشن کر رہی ہے۔‘‘

श्रियः प्रदुग्धे विपदो रुणद्धि
यशांसि सूते मलिनं प्रमार्ष्टि।

संस्कारशौचेन परं पुनीते
शुद्धा हि बुद्धिः किल कामधेनुः॥”

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-5363