پی ایم انڈیا
عزت مآب
میرے اور میرے وفد کے پرتپاک استقبال کے لیے میں 140 کروڑ ہندوستانیوں کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے آپ کاشکریہ ادا کرتا ہوں ۔ آپ نے ہندوستان اور اردن کے تعلقات کو نئے پائیدان پر لے جانے کےلیے بہت ہی مثبت خیالات پیش کیے ہیں۔ میں آپ کی دوستی اور ہندوستان کے تئیں آپ کے گہرے عزم کے لیے تہہ دل سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔
رواں برس ہم اپنے سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ منا رہے ہیں ۔ یہ سنگ میل ہمیں آنے والے کئی سالوں تک نئی توانائی کے ساتھ آگے بڑھنے کی ترغیب دیتا رہے گا ۔ مجھے پورا یقین ہے کہ آج کی ملاقات ہمارے تعلقات میں نئی رفتار اور گہرائی کا اضافہ کرے گی ۔ ہم تجارت ، کھاد ، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ، بنیادی ڈھانچے اور عوام سے عوام کے تعلقات جیسے شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھائیں گے ۔
عزت مآب
عالمی سطح پر بھی ہم قریبی رابطے میں رہے ہیں ۔ غزہ پر شروعات سے ہی آپ کا بہت ہی سرگرم اور مثبت کردار رہا ہے۔ہم سبھی کی خواہش ہےکہ اس خطے میں امن و استحکام برقرار رہے ۔ دہشت گردی کے خلاف ہمارا مشترکہ اور واضح موقف ہے ۔ آپ کی قیادت میں اردن نے پوری انسانیت کو دہشت گردی ، انتہا پسندی اور بنیاد پرستی کے خلاف ایک مضبوط اور اسٹریٹجک پیغام دیا ہے ۔ محدود معاملات کے دوران ، ہم نے اس اہم شعبے میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا ۔ 2018 میں آپ کے ہندوستان کے دورے کے دوران ہم نے اسلامی ورثے پر ایک کانفرنس میں شرکت کی ۔ مجھے یاد ہے کہ ہماری پہلی ملاقات 2015 میں اقوام متحدہ کے سائیڈ لائن پر ہوئی تھی ،جس میں پرتشدد انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی تھی ۔ تب بھی آپ نے اس موضوع پر متاثر کن تبصرے کیے تھے ۔ اعتدال پسندی کو فروغ دینے کی آپ کی کوششیں نہ صرف علاقائی ،بلکہ عالمی امن کے لیے بھی انتہائی اہم ہیں ۔ ہم اس سمت میں مل کرآگے بڑھتے رہیں گے ۔ ہم باہمی تعاون کے دیگر تمام پہلوؤں کو مزید مضبوط کریں گے ۔ ایک بار پھر میں آپ کی مہمان نوازی کے لیے آپ اور اردن کے عوام کا صمیم قلب شکریہ ادا کرتا ہوں ۔
********
(ش ح ۔م ع ن ۔ن ع)
U. No. 3231
Sharing my remarks during meeting with His Majesty King Abdullah II of Jordan.@KingAbdullahII https://t.co/KvRB9zkeX8
— Narendra Modi (@narendramodi) December 15, 2025