پی ایم انڈیا
میں آج اپنے دوست وزیر اعظم انور ابراہیم کی دعوت پر ملیشیا کے سرکاری دورے پر روانہ ہو رہا ہوں۔
ہندوستان اور ملیشیا کے مابین تاریخی تعلقات میں حالیہ برسوں میں مسلسل ترقی ہوئی ہے۔ میں وزیر اعظم انور ابراہیم کے ساتھ اپنی بات چیت اور ہماری جامع کلیدی شراکت داری کو مزید بڑھانے کے لیے پرجوش ہوں۔ ہمارا مقصد اپنے دفاعی اور سیکورٹی تعلقات کو مضبوط کرنا، اپنی اقتصادی اور اختراعی شراکت داری میں اضافہ کرنا ، اور اپنے تعاون کو نئے شعبوں میں وسعت دینا ہے۔
میں ملیشیا میں بھارتی کمیونٹی سے ملنے کے لیے بھی بے چین ہوں۔ تقریباً تیس لاکھ کی تعداد کے ساتھ، وہ دنیا کی سب سے بڑی غیر مقیم ہندوستانی برادریوں میں سے ایک کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ملیشیا کی ترقی میں ان کا بے پناہ تعاون اور ہمارے دونوں ممالک کے درمیان ایک فعال رابطے کے طور پر ان کا کردار ہماری تاریخی دوستی کو مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے۔
***
(ش ح –ا ب ن)
U.No:1880
At the invitation of my friend, Prime Minister Anwar Ibrahim, I will be visiting Malaysia, a nation with which India’s ties are deep-rooted and extensive. This visit will boost our Comprehensive Strategic Partnership and enhance cooperation across sectors.
— Narendra Modi (@narendramodi) February 7, 2026
Malaysia is home to a…