Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے بھارت اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے مابین عبوری تجارتی معاہدے کے لیے فریم ورک کا خیرمقدم کیا، اسے ’میک ان انڈیا‘ اور روزگار کے لیے تقویت قرار دیا


وزیر اعظم جناب نریند رمودی نے آج بھارت اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے مابین عبوری تجارتی معاہدے کے فریم ورک  پر ہوئے سمجھوتے کا خیرمقدم کیا، اور اسے دونوں ممالک کے لیے خوش خبری قرار دیا۔

وزیر اعظم نے  ڈونالڈ ٹرمپ کا، دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مضبوطی فراہم کرنے کے سلسلے میں ان کی ذاتی عہدبستگی کے لیے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ فریم ورک بھارت – امریکہ شراکت داری  کی افزوں مضبوطی، بھروسے اور جوش  و خروش کی عکاسی کرتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ معاہدہ کاشتکاروں، صنعت کاروں، ایم ایس ایم ایز، اسٹارٹ اپ اختراع کاروں اور ماہی گیروں کے لیے نئے مواقع فراہم کرکے ’میک ان انڈیا‘ کو مضبوطی فراہم کرے گا، اور ساتھ ہی خواتین و نوجوانوں کے لیے روزگار کے وسیع تر مواقع پیدا کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ فریم ورک سرمایہ کاری اور تکنالوجی شراکت داریوں کو مضبوطی فراہم کرے گا، قابل بھروسہ سپلائی چینوں کو مضبوط بنائے گا اور عالمی نمو میں تعاون دے گا۔

ایک وکست بھارت کی تعمیر میں بھارت کی تصوریت کی تصدیق کرتے ہوئے،  وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت مستقبل پر مرتکز عالمی شراکت داریوں کے لیے پابند عہد ہے جو عوام کو بااختیار بنائیں گی اور ساجھا خوشحالی کو فروغ دیں گی۔

بھارت اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے مابین مذکورہ بالا عبوری معاہدے کے بارے میں تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل کے ذریعہ ایکس پر کی گئی ایک پوسٹ کے جواب میں  جناب مودی نے لکھا؛

’’بھارت اور امریکہ کے لیے زبردست خوشخبری!

ہم نے اپنے دونوں عظیم ممالک کے مابین عبوری تجارتی معاہدے کے فریم ورک پر اتفاق کیا ہے۔ میں صدر ٹرمپ کا، ہمارے ممالک کے مابین مضبوط تعلقات کے تئیں ان کی ذاتی عہد بستگی کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

یہ فریم ورک ہماری شراکت داری کے لیے افزوں گہرائی، اعتماد اور جوش و خروش کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ  بھارت کے محنت کش کاشتکاروں، صنعت کاروں، ایم ایس ایم ایز، اسٹارٹ اپ اختراع کاروں، ماہی گیروں، وغیرہ کے لیے نئے مواقع واشگاف کرکے ’میک ان انڈیا‘ کو مضبوطی فراہم کرتا ہے۔ یہ خواتین اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے وسیع ترمواقع پیدا کرے گا۔

بھارت اور امریکہ جدت کو فروغ دینے کا عہد کرتے ہیں اور یہ فریم ورک ہمارے درمیان سرمایہ کاری اور تکنالوجی کی شراکت کو مزید گہرا کرے گا۔

یہ فریم ورک لچکدار اور قابل اعتماد سپلائی چین کو بھی مضبوط کرے گا اور عالمی نمو میں تعاون دے گا۔ اب جبکہ بھارت ایک وکست بھارت بننے کی جانب گامزن ہے، ایسے میں ہم ایسی عالمی شراکت داریاں قائم کرنے کے لیے پابند عہد ہیں جو مستقبل پر مبنی ہوں، جو ہمارے عوام کو بااختیار بنائیں، اور ساجھا خوشحالی میں تعاون دیں۔

@POTUS

@realDonaldTrump ‘‘

***

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:1879