Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

روزگار میلہ کے تحت، وزیر اعظم 24 جنوری کو حکومت میں 61,000 سے زائدنئے تقرری پانے والے  نوجوانوں کو  تقرری نامے  تقسیم کریں گے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی 24 جنوری 2026 کو صبح 11 بجے 18ویں روزگار میلہ میں مختلف سرکاری محکموں اور تنظیموں کے نئےتقرری پانے والے  نوجوانوں کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 61,000 سے زائد تقرری نامے  تقسیم کریں گے۔ وہ اس موقع پر مجمع سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیر اعظم کے اس عزم کے مطابق کہ روزگار پیدا کرنے کو سب سے زیادہ ترجیح دی جائے، روزگار میلہ ایک اہم پہل ہے جس کا مقصد اس وژن کو عملی جامہ پہنانا ہے۔ اس کے آغاز سے اب تک، ملک بھر میں منعقدہ روزگار میلوں کے ذریعے 11 لاکھ سے زائد بھرتی خطوط جاری کیے جا چکے ہیں۔

18واں روزگار میلہ ملک بھر کے 45 مقامات پر منعقد کیا جائے گا۔ نئے بھرتی شدہ امیدوار، جو بھارت کے تمام حصوں سے منتخب کیے جائیں گے، بھارت سرکار کی مختلف وزارتوں اور محکموں میں شامل ہوں گے، جن میں وزارت داخلہ، وزارت صحت و خاندانی بہبود، محکمہ مالیاتی خدمات، محکمہ اعلیٰ تعلیم وغیرہ شامل ہیں۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 1002