پی ایم انڈیا
1) جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ
– قریبی اقتصادی اور تجارتی انضمام کو مضبوط اور مزید ترقی دینا ۔
– تجارتی رکاوٹوں کو کم کرکے اور ایک مستحکم فریم ورک بنا کر دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں اضافہ کرنا ۔
– معیشت کے تمام بڑے شعبوں میں مواقع کو کھولنا ، اقتصادی ترقی کو بڑھانا ، روزگار پیدا کرنا اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے بہاؤ کو فروغ دینا ۔
2) سمندری ورثے اور میوزیم کے شعبے میں مفاہمت نامہ
– لوتھل میں نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس سمیت سمندری میوزیم کی مدد کے لیے باہمی تعاون پر مبنی شراکت داری قائم کرنا ۔
– مشترکہ سمندری ورثے کو فروغ دینے ، سیاحت کو فروغ دینے اور دو طرفہ ثقافتی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے نوادرات اور مہارت کے تبادلے ، مشترکہ نمائشوں کاانعقاد، تحقیق اور صلاحیت سازی کو آسان بنانا ۔
3) زراعت اور متعلقہ شعبوں میں مفاہمت نامے
– زراعت اور اس سے منسلک شعبوں، جیسے مویشی پروری اور ماہی پروری کے لیے فریم ورک نوعیت کی جامع دستاویز۔
– زرعی سائنس اور ٹیکنالوجی میں ترقی ، باغبانی میں فروغ ، مربوط کاشتکاری کے نظام اور مائیکرو آبپاشی میں شراکت داری۔
4) اعلی تعلیم کے شعبے میں مفاہمت نامہ
– انسانی اور سماجی- اقتصادی ترقی کے اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے درکار نئے علم اور اختراعی طریقوں کو پیدا کرنے کے لیے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں مشترکہ تحقیق ، خاص طور پر عملی تحقیق کرتے ہوئے اساتذہ ، محققین اور اسکالرز کے تبادلے کو آسان بنانا ۔
5) موٹے اناج کی کاشت اور زراعتی-خوراک سے متعلق اختراع میں اشتراک کے لیے خصوصی پروگرام
– موٹے اناج کی پیداوار ، تحقیق اور فروغ کو آگے بڑھانے کے لیے ہندوستان کی سائنسی مہارت اور عمان کے سازگار زرعی آب و ہوا کے حالات میں فریم ورک تعاون قائم کرنا ۔
6) سمندری تعاون پر مشترکہ وژن دستاویز کو اپنانا
– علاقائی سمندری سلامتی ، نیلگوں معیشت اور سمندری وسائل کے پائیدار استعمال کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانا ۔
***
ش ح۔م ش ۔ف ر
U-3501
Today, we are taking a historic step forward in India-Oman relations, whose positive impact will be felt for decades to come. The Comprehensive Economic Partnership Agreement (CEPA) will energise our ties in the 21st century.
— Narendra Modi (@narendramodi) December 18, 2025
It will give new momentum to trade, investment and… https://t.co/kqbgEbVogr pic.twitter.com/dFFNQ764ac