Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے سنسکرت کا ایک سُبھاشِتم شیئر کیا اور ماں مہاگوری سے برکتوں کی دعا کی


وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ماں مہاگوری کی برکتیں حاصل کیں اور اُن کے مقدس قدموں میں عقیدت کے ساتھ سلام پیش کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اُن کی آفاقی روشنی ہر ایک کی زندگی میں خوشی، خوشحالی اور اچھی صحت لے کر آئے۔

وزیراعظم نے ایک سنسکرت شلوک بھی شیئر کیا:

श्वेते वृषे समारूढा श्वेताम्बरधरा शुचिः। महागौरी शुभं दद्यान्महादेवप्रमोददा॥”

اس کا مفہوم ہے:

’’جو سفید بیل پر سوار ہیں، سفید لباس زیبِ تن کیے ہوئے اور نہایت پاکیزہ ہیں؛ وہ مہاگوری ہمیں خیر و برکت عطا فرمائیں، جو مہادیو کو بھی مسرّت بخشتی ہیں۔‘‘

وزیراعظم نے ایکس پر لکھا:

’’ماں مہاگوری کے قدموں میں کروڑوں کروڑ سلام! اُن کی آفاقی روشنی ہر ایک کی زندگی میں خوشی، خوشحالی اور صحت و عافیت لے کر آئے۔

श्वेते वृषे समारूढा श्वेताम्बरधरा शुचिः।

महागौरी शुभं दद्यान्महादेवप्रमोददा॥”

’’ماں امبے میں عقیدت مندوں کا اٹوٹ یقین ہوتا ہے۔ ماں کے تئیں یہی عقیدہ اور بھکتی اُن کے حوصلے کو کبھی کمزور نہیں ہونے دیتی۔‘‘

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-4953