Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے جناب بالیندر شاہ جی کو نیپال کے وزیر اعظم کے طور پر عہدہ سنبھالنے  کے لیے مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نیپال کے وزیر اعظم کے طور پر عہدہ سنبھالنے کے لیے جناب بالیندر شاہ جی کو مبارکباد دی۔ جناب مودی نے کہا، ’’ آپ کا عہدہ سنبھالنا نیپالی  عوام کے ذریعہ آپ کی قیادت میں بھروسے کو ظاہر کرتا ہے۔‘‘ جناب مودی نے اس امر کا اعادہ کیا کہ انہیں یقین ہے کہ بھارت اور نیپال کے مابین دوستی اور باہمی تعاون نئی بلندیوں سے ہمکنار ہوگا، جو کہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’نیپال کے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لینے پر بالیندر شاہ جی کو تہہ دل سے مبارکباد!

آپ کا عہدہ سنبھالنا نیپالی  عوام کے ذریعہ آپ کی قیادت میں بھروسے کو ظاہر کرتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہم مل کر بھارت – نیپال دوستی اور تعاون کو ایک نئی بلندی پر لے جائیں گے، جو دونوں ممالک کے باہمی مفاد میں ہے۔‘‘

@ShahBalen

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:5053