Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے پنجاب کے ضلع فتح گڑھ صاحب میں ہونے والی بھگدڑ پر رنج و غم  کا اظہار کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پنجاب کے ضلع فتح گڑھ صاحب میں ہونے والی بھگدڑ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں اس واقعے کے بارے میں سن کر صدمہ ہوا ہے ۔  انہوں نے  اس بھگدڑ میں جان گنوانے والے لوگوں  کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی پرارتھنا کی ۔

وزیر اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ایکس پر ایک  پوسٹ میں کہا ؛

“پنجاب کے ضلع فتح گڑھ صاحب  میں ہوئی بھگدڑ کے بارے میں سن کر  کافی رنج ہوا ۔  میں اس بھگدڑ میں جان گنوانے والے لوگوں  کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں ۔  زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے  پرارتھنا کرتا ہوں: PM @narendramodi

 

ش ح۔م ش ع ۔ ن م

U-5841