Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم 17–18 جنوری کو آسام کا دورہ کریں گے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی 17-18 جنوری 2026 کو آسام کا دورہ کریں گے ۔

17 جنوری کو شام تقریباً 6 بجے وزیر اعظم گوہاٹی کے سروساجی اسٹیڈیم میں روایتی بوڈو ثقافتی پروگرام میں شرکت کریں گے ۔

وزیر اعظم18 ؍جنوری کو صبح تقریباً 11 بجے 6950 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت کے قاضی رنگا ایلیویٹڈ کوریڈور پروجیکٹ کے لیے بھومی پوجن کریں گے اور کالیابور ، ناگاؤں ضلع میں 2 نئی امرت بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے ۔

وزیر اعظم کا آسام کا دورہ:

وزیراعظم گوہاٹی کے سروساجائی اسٹیڈیم میں بوڈو برادری کے بھرپور ثقافتی ورثے کا جشن منانے والے تاریخی ثقافتی پروگرام باگورُمبا دھوو 2026 میں شرکت کریں گے۔

اس موقع پر بوڈو برادری سے تعلق رکھنے والے 10,000 سے زائد فنکار ایک ساتھ اور ہم آہنگ انداز میں باگورُمبا رقص پیش کریں گے۔ اس تقریب میں ریاست کے 23 اضلاع سے تعلق رکھنے والی 81 قانون ساز اسمبلی حلقوں کے فنکار حصہ لیں گے۔

باگورُمبا بوڈو برادری کے لوک رقصوں میں سے ایک ہے، جو فطرت سے گہری وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ رقص کھلتے ہوئے پھولوں کی علامت ہے اور انسانی زندگی اور قدرتی دنیا کے درمیان ہم آہنگی کی عکاسی کرتا ہے۔ روایتی طور پر یہ رقص نوجوان بوڈو خواتین پیش کرتی ہیں، جبکہ مرد موسیقاروں کے طور پر ساتھ دیتے ہیں۔ اس رقص میں نرم اور رواں حرکات شامل ہوتی ہیں جو تتلیوں، پرندوں، پتوں اور پھولوں کی نقل کرتی ہیں۔ عام طور پر یہ رقص گروپ کی شکل میں دائرے یا قطاریں بنا کر پیش کیا جاتا ہے،  جو اس کی بصری خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتی ہیں۔

بگورمبا رقص بوڈو سماج کے لیے گہری ثقافتی اہمیت رکھتا ہے ۔  یہ امن ، زرخیزی ، خوشی اور اجتماعی ہم آہنگی کی نمائندگی کرتا ہے  اور بوساگو ، بوڈو نیا سال  اور دوماسی جیسے تہواروں سے قریبی تعلق رکھتا ہے۔

وزیر اعظم کا کلیابور کا دورہ:

وزیر اعظم 6950 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے قاضی رنگا ایلیویٹڈ کوریڈور پروجیکٹ (این ایچ-715 کے کالیابور-نومالا گڑھ سیکشن کو 4 لائن بنانے) کا بھومی پوجن کریں گے ۔

چھیاسی(86) کلومیٹر طویل قاضی رنگا ایلیویٹڈ کوریڈور پروجیکٹ ایک ماحول دوست قومی شاہراہ منصوبہ ہے۔ اس میں 35 کلومیٹر طویل ایلیویٹڈ وائلڈ لائف کوریڈور شامل ہوگا جو قاضی رنگا نیشنل پارک سے گزرے گا، 21 کلومیٹر کا بائی پاس سیکشن اور این ایچ-715 کے موجودہ شاہراہ سیکشن کو دو سے چار لین تک چوڑا کیاجائے گا۔ اس منصوبے کا مقصد پارک کی مالا مال حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے علاقائی رابطہ کاری کو بہتر بنانا ہے۔

یہ منصوبہ ناگاؤں، کاربی آنگ لونگ اور گولاگھاٹ اضلاع سے گزرے گا اور اس سے بالائی آسام بالخصوص ڈبروگڑھ اور تینسکیا کے لیے رابطہ کاری میں نمایاں بہتری آئے گی۔ یہ ایلیویٹڈ وائلڈ لائف کوریڈور جنگلی جانوروں کی بلا رکاوٹ نقل و حرکت کو یقینی بنائے گا اور انسان اور جنگلی جانوروں کے درمیان تصادم میں کمی لائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ منصوبہ سڑکوں کی حفاظت میں اضافہ کرے گا، سفر کا وقت اور حادثات کی شرح کم کرے گا اور ساتھ ہہی  اور بڑھتی ہوئی مسافروں اور مال برداری کی آمد و رفت میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔منصوبے کے تحت جکھلابندھا اور بوکاکھاٹ میں بائی پاسز تعمیر کیے جائیں گے، جس سے قصبوں میں ٹریفک کے دباؤ میں کمی آئے گی، شہری آمد و رفت بہتر ہوگی اور مقامی باشندوں کا معیار زندگی بلند ہوگا۔

پروگرام کے دوران  وزیر اعظم 2 نئی امرت بھارت ایکسپریس ٹرینوں-گوہاٹی (کامکھیا)-روہتک امرت بھارت ایکسپریس اور ڈبرو گڑھ-لکھنؤ (گومتی نگر) امرت بھارت ایکسپریس کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے ۔ یہ نئی ٹرین خدمات شمال مشرق اور شمالی ہندوستان کے درمیان ریل رابطے کو مضبوط کریں گی ، جس سے لوگوں کے لیے محفوظ اور زیادہ آسان سفر ممکن ہو سکے گا ۔

 

*****

(ش ح۔  م ع ن-ش ب ن)

UR-0669