Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے کوٹا ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھا اور حدوتی خطے کی تبدیلی کو اجاگر کیا

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے کوٹا ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھا اور حدوتی خطے کی تبدیلی کو اجاگر کیا


وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج کوٹا ایئرپورٹ کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے ویڈیو پیغام کے ذریعے خطاب کیا، جو حدوتی خطے کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا، ’’راجستھان غیر معمولی رفتار سے ترقی کر رہا ہے، اور یہ نیا ایئرپورٹ اقتصادی اور صنعتی ترقی کا ایک محرک بنے گا۔‘‘

وزیرِ اعظم نے اجتماع سے خطاب میں اپنے حالیہ اجمیر کے دورے کا ذکر کیا جہاں ہزاروں کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے اور 21,000 سے زیادہ نوجوانوں کو تقررنامےفراہم کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسلسل پروگرام ایک ہفتے کے اندر ریاست کی ترقی کی رفتار کے بارے میں ایک مضبوط  پیغام دیتے ہیں، ’’یہ ہمیں بتاتے ہیں کہ آج راجستھان کس رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔‘‘

وزیرِ اعظم نے کہا کہ آج کوٹا، بوندی، باران، اور جھالاواڑ کے لیے نئی امید کا دن ہے، کیونکہ یہ جدید ایئرپورٹ، جس کی لاگت تقریباً 1,500 کروڑ روپے ہے، شکل اختیار کر رہا ہے۔ انہوں نے علاقے کے عوام کو اپنی نیک تمنائیں پیش کرتے ہوئے کہا، ’’یہ جدید ایئرپورٹ آنے والے وقت میں پورے خطے کی ترقی کو نئی رفتار فراہم کرے گا۔‘‘

اپنے نومبر 2023 کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے اطمینان کا اظہار کیا کہ ایئرپورٹ کے حوالے سے کیے گئے وعدے پورے ہو رہے ہیں۔ پہلے جب شہری جے پور یا جودھ پور  کے لیے سفر کرتے تھے، وزیرِ اعظم نے کہا، ’’جب یہ ایئرپورٹ شروع ہو جائے گا تو پورے علاقے بشمول کوٹا میں سفر آسان ہوگا اور تجارت تیزی سے بڑھے گی۔‘‘

وزیرِ اعظم نے کوٹا کو تعلیم اور توانائی کا منفرد مرکز قرار دیا، جہاں نیوکلیئر، کوئلہ، گیس، اور پانی سے بجلی پیدا کی جاتی ہے۔ انہوں نے کوٹا دوریا ساڑیاں، کوٹا اسٹون، اوربوندی کی باسمتی چاول جیسی مقامی مصنوعات کی عالمی پہچان کو سراہا اور کہا، ’’کوٹا کا یہ نیا ایئرپورٹ ان مواقع کو کئی گنا بڑھانے کا کام کرے گا۔‘‘

وزیرِ اعظم نے خطے کی سیاحت کی صلاحیت کا ذکر کرتے ہوئے شری متھورادھیش جی، گڑادیا مہادیوکی روحانی اہمیت اور مکُندارا ہلز جیسے وائلڈ لائف مراکز کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا،’’بہتر ہوائی رابطہ عالمی سیاحوں کو اس خطے میں لائے گا، اور اس کا براہِ راست فائدہ یہاں کے نوجوانوں، تاجروں اور مقامی معیشت کو ملے گا۔‘‘

وزیرِ اعظم نے کوٹا میں وسیع رابطہ کاری انقلاب پر بھی بات کی، جس میں امرت بھارت اسکیم کے تحت ریلوے اسٹیشنز کی جدید کاری اور دلّی-ممبئی ایکسپریس وے کا اثر شامل ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ریل اور سڑک کے بعد یہ نیا ہوائی رابطہ کوٹا کی ترقی کو مزید تیز کرے گا اور زرعی بنیادوں والی صنعتوں کو فروغ دے گا۔‘‘

وزیرِ اعظم نے مقامی قیادت کی کوششوں کو سراہا، خاص طور پر کوٹا کے رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیرِ اعظم نے کہا، ’’وہ ایک استاد ہیں جو پوری کلاس کو بخوبی سنبھالتے ہیں، یہاں تک کہ بعض بڑے خاندانوں کے شرارتی طلبا کو بھی ۔‘‘

قومی ہوا بازی کے منظرنامے کا ذکر کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ 2014 میں ہوائی اڈوں کی تعداد 70 تھی، جو آج 160 سے زیادہ ہو گئی ہے۔ نئے ٹرمینلز اور دلّی کے نزدیک ہوائی اڈوں کی مثال دیتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا،’’مجھے یقین ہے کہ کوٹا کا یہ نیا ایئرپورٹ بھی اسی طرح خطے کی ترقی کو نئی رفتار دے گا۔‘‘

اپنے اختتامی کلمات میں وزیرِ اعظم نے’’ڈبل انجن‘‘ حکومت اور واضح ارادوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ایک خوشحال اور بااختیار ریاست کے وژن کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’ ترقی یافتہ راجستھان کی یہ مضبوط بنیاد، ترقی یافتہ بھارت کے عزم کو مزید طاقت دے رہی ہے۔‘‘

*****

(ش ح –اع خ ۔ ر ا)

U. No: 3499