پی ایم انڈیا
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے مغربی بنگال کے مالدہ میں 3,250 کروڑ روپے مالیت کے متعدد ریل اور سڑک بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور ان کا سنگِ بنیاد رکھا۔ ان پروجیکٹوں کا مقصد مغربی بنگال اور شمال مشرقی خطے میں کنکٹی ویٹی کو مضبوط بنانا اور ترقی کی رفتار کو تیز کرنا ہے۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ آج مالدہ سے مغربی بنگال کی ترقی کو تیز کرنے کی مہم کو مزید رفتار ملی ہے۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ مغربی بنگال کی ترقی سے متعلق کئی پروجیکٹوں کا ابھی افتتاح اور انھیں وقف کیا گیا ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ مغربی بنگال کے لیے نئی ریل خدمات شروع کی گئی ہیں، جو عوام کے سفر کو آسان بنائیں گی اور تجارت و کاروبارمیں بھی سہولت فراہم کریں گی۔ انہوں نے زور دیا کہ یہاں قائم کی گئی نئی ٹرین کے رکھ رکھاؤ کی سہولیات بنگال کے نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کریں گی۔
اس بات کو نمایاں کرتے ہوئے کہ بنگال کی پوتر سرزمین سے ہندوستانی ریلوے کی جدید کاری کی سمت ایک اور بڑا قدم اٹھایا گیا ہے، وزیرِ اعظم نے کہا کہ آج سے بھارت میں وندے بھارت سلیپر ٹرینوں کا آغاز ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نئی وندے بھارت سلیپر ٹرین شہریوں کے طویل سفر کو مزید آرام دہ اور شاندار بنائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایک وکست بھارت میں ٹرینیں کیسی ہونی چاہئیں، اس کا تصور اس وندے بھارت سلیپر ٹرین میں صاف طور پر ظاہر ہوتا ہے۔ وزیرِ اعظم نے بتایا کہ کچھ دیر پہلے انہوں نے مالدہ اسٹیشن پر چند مسافروں سے بات چیت کی اور سبھی نے کہا کہ اس ٹرین میں سفر کرنا ایک غیر معمولی تجربہ ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ پہلے لوگ غیر ملکی ٹرینوں کی تصاویر دیکھ کر خواہش کیا کرتے تھے کہ ایسی ٹرینیں بھارت میں بھی ہوں، اور آج وہ خواب حقیقت بن رہا ہے۔ وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ حالیہ دنوں میں غیر ملکی سیاح بھارتی ریلوے میں آ رہی انقلابی تبدیلیوں پر ویڈیوز بنا رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ وندے بھارت ٹرین ’’میڈ اِن انڈیا‘‘ ہے اور اسے ہندوستانیوں کی محنت اور لگن سے تیار کیا گیا ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ملک کی پہلی وندے بھارت سلیپر ٹرین ماں کالی کی دھرتی کو ماں کاماکھیا کی دھرتی سے مربوط کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے وقت میں اس جدید ٹرین کی خدمات کو پورے ملک میں توسیع دی جائے گی اور انھوں نے اس جدید سلیپر ٹرین کے لیے بنگال، آسام اور پورے ملک کو مبارکباد دی۔
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستانی ریلوے اس وقت تبدیلی کے دور سے گزر رہی ہے، جہاں ریلوے لائنوں کی بجلی کاری کی جارہی ہے اور اسٹیشنوں کو جدید بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج مغربی بنگال سمیت پورے ملک میں 150 سے زائد وندے بھارت ٹرینیں چل رہی ہیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ جدید اور تیز رفتار ٹرینوں کا ایک مکمل نیٹ ورک تیار کیا جا رہا ہے، جس سے بنگال کے غریب اور متوسط طبقے کے کنبوں کو بڑا فائدہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ بنگال کو مزید چار جدید امرت بھارت ایکسپریس ٹرینیں ملی ہیں—نیو جلپائی گوڑی–ناگرکوئل امرت بھارت ایکسپریس، نیو جلپائی گوڑی–تروچیراپلی امرت بھارت ایکسپریس، علی پور دوار–بنگلورو امرت بھارت ایکسپریس اور علی پور دوار–ممبئی امرت بھارت ایکسپریس۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ ٹرینیں بنگال، بالخصوص شمالی بنگال، کا جنوبی اور مغربی بھارت کے ساتھ رابطہ مزید مضبوط کریں گی۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ یہ امرت بھارت ایکسپریس ٹرینیں گنگا ساگر، دکشنیشور اور کالی گھاٹ جانے والے یاتریوں کے ساتھ ساتھ تمل ناڈو اور مہاراشٹر جانے والے مسافروں کے لیے بھی سفر کو آسان بنائیں گی۔
وزیرِ اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ’’ہندوستانی ریلوے نہ صرف جدید بن رہی ہے بلکہ خود کفیل بھی ہو رہی ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ریل انجن، کوچ اور میٹرو کوچ آج بھارتی ٹیکنالوجی کی علامت بن رہے ہیں۔ وزیرِ اعظم نے بتایا کہ آج بھارت امریکہ اور یورپ سے زیادہ لوکوموٹیوز تیار کر رہا ہے اور مسافر ٹرینوں اور میٹرو ٹرین کے کوچ کئی ممالک کو برآمد کر رہا ہے، جس سے قومی معیشت کو بڑا فائدہ ہو رہا ہے اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ وزیرِ اعظم نے اپنے خطاب کے اختتام پر کہا کہ بھارت کومربوط کرنا ہماری ترجیح ہے اور فاصلے کم کرنا ہمارا مشن ہے، جو آج کے پروگرام میں واضح طور پر نظر آتا ہے۔
اس موقع پر مغربی بنگال کے گورنر جناب سی. وی. آنند بوس، مرکزی وزراء جناب اشونی ویشنو، جناب شانتنو ٹھاکر، جناب سکانتا مجمدار اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔
پس منظر
وزیرِ اعظم نے مالدہ ٹاؤن ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہاوڑہ اور گواہاٹی (کاماکھیا) کے درمیان بھارت کی پہلی وندے بھارت سلیپر ٹرین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ انہوں نے گوہاٹی (کاماکھیا)–ہاوڑہ وندے بھارت سلیپر ٹرین کو بھی ورچوئل وسیلے سے روانہ کیا۔ جدید بھارت کی بڑھتی ہوئی آمدورفت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار کی گئی مکمل طور پر ائیر کنڈیشنڈ وندے بھارت سلیپر ٹرین مسافروں کو کم خرچ میں ہوائی سفر جیسا آرام دہ تجربہ فراہم کرے گی۔ یہ طویل فاصلے کے سفر کو زیادہ تیز، محفوظ اور سہل بنائے گی۔ ہاوڑہ–گوہاٹی (کاماکھیا) روٹ پر سفر کے وقت میں تقریباً 2.5 گھنٹے کی نمایاں کمی کے ساتھ یہ ٹرین مذہبی سیاحت اور سیاحت کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔
وزیرِ اعظم نے مغربی بنگال میں چار اہم ریلوے منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھا، جن میں بالور گھاٹ اور ہیلی کے درمیان نئی ریلوے لائن، نیو جلپائی گوڑی میں جدید طرز کی مالبرداری سے متعلق رکھ رکھاؤسہولیات، سلی گوڑی لوکو شیڈ کی اپ گریڈیشن، اور جلپائی گوڑی ضلع میں وندے بھارت ٹرینوں کے رکھ رکھاؤ کی سہولیات کی جدید کاری شامل ہیں۔ یہ منصوبے مسافر اور مال برداری کے نظام کو مضبوط بنائیں گے، شمالی بنگال میں لاجسٹکس کی کارکردگی کو بہتر کریں گے اور خطے میں روزگار کے مواقع پیدا کریں گے۔
وزیرِ اعظم نے نیو کوچ بہار–بامانہاٹ اور نیو کوچ بہار–بکسرہاٹ کے درمیان ریلوے لائنوں کی بجلی کاری کو ملک کے نام وقف کیا، جس سے ٹرینوں کی آمد و رفت زیادہ تیز، صاف ستھری اور توانائی کے لحاظ سے مؤثر ہو جائے گی۔
وزیرِ اعظم نے مزید چار نئی امرت بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو ورچوئل وسیلے سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا—نیو جلپائی گوڑی–ناگرکوئل امرت بھارت ایکسپریس، نیو جلپائی گوڑی–تروچیراپلی امرت بھارت ایکسپریس، علی پور دوار–ایس ایم وی ٹی بنگلورو امرت بھارت ایکسپریس، اور علی پور دوار–ممبئی (پنویل) امرت بھارت ایکسپریس۔ اس سے کم خرچ اور قابلِ اعتماد طویل فاصلے کی ریل کنکٹی ویٹیر میں اضافہ ہوگا۔ یہ خدمات عام شہریوں، طلبہ،مائیگرینٹ مزدوروں اور تاجروں کی آمد ورفت کی ضروریات کو پورا کریں گی اور ریاستوں کے درمیان معاشی اور سماجی روابط کو مضبوط بنائیں گی۔
وزیرِ اعظم نے ایل ایچ بی کوچز سے لیس دو نئی ٹرین خدمات کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا—رادھیکاپور–ایس ایم وی ٹی بنگلورو ایکسپریس اور بالور گھاٹ–ایس ایم وی ٹی بنگلورو ایکسپریس۔ یہ ٹرینیں خطے کے نوجوانوں، طلبہ اور آئی ٹی پیشہ ور افراد کو بنگلورو جیسے بڑے آئی ٹی اور روزگار کے مراکز تک براہِ راست، محفوظ اور آرام دہ سفری سہولت فراہم کریں گی۔
وزیرِ اعظم نے قومی شاہراہ-31ڈی کے دھوپ گڑی–فالاکاٹا حصے کی بازآبادکاری اور چار لین کی تعمیر کا بھی سنگِ بنیاد رکھا۔ یہ ایک اہم سڑک منصوبہ ہے جو شمالی بنگال میں علاقائی سڑک کنکٹی ویٹی کو بہتر بنائے گا اور مسافروں و سامان کی آمد و رفت کو مزید آسان بنائے گا۔
یہ تمام منصوبے جدید بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور بہترکنکٹی ویٹی میں اہم کردار ادا کریں گے اور مشرقی و شمال مشرقی خطوں کو ملک کے اہم ترقیاتی انجن کے طور پر مضبوطی فراہم کریں گے۔
Delighted to flag off India’s first Vande Bharat sleeper train from Malda. Several Amrit Bharat train services are also being introduced to boost connectivity.
https://t.co/rh7OaIeTvR— Narendra Modi (@narendramodi) January 17, 2026
आज भारतीय रेल के आधुनिकीकरण की तरफ एक और बड़ा कदम उठाया गया है।
आज से भारत में वंदे भारत स्लीपर ट्रेनों की शुरुआत हो रही है: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) January 17, 2026
देश की ये पहली वंदे भारत स्लीपर ट्रेन… मां काली की धरती को मां कामाख्या की भूमि को जोड़ रही है।
आने वाले समय में पूरे देश में, इस आधुनिक ट्रेन का विस्तार होगा।
मैं बंगाल को, असम को, पूरे देश को इस आधुनिक स्लीपर ट्रेन के लिए बधाई देता हूं: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) January 17, 2026
आज बंगाल को चार और आधुनिक, अमृत भारत एक्सप्रेस ट्रेनें मिली हैं।
न्यू जलपाईगुड़ी- नागरकोइल अमृत भारत एक्सप्रेस…
न्यू जलपाईगुड़ी – तिरुच्चिरापल्ली अमृत भारत एक्सप्रेस…
अलीपुर द्वार – बेंगलुरु अमृत भारत एक्सप्रेस…
अलीपुर द्वार – मुंबई अमृत भारत एक्सप्रेस…
इससे बंगाल और…
— PMO India (@PMOIndia) January 17, 2026
*************************
ش ح-ا ع خ ۔ر ا
U-No- 714
Delighted to flag off India’s first Vande Bharat sleeper train from Malda. Several Amrit Bharat train services are also being introduced to boost connectivity.
— Narendra Modi (@narendramodi) January 17, 2026
https://t.co/rh7OaIeTvR
आज भारतीय रेल के आधुनिकीकरण की तरफ एक और बड़ा कदम उठाया गया है।
— PMO India (@PMOIndia) January 17, 2026
आज से भारत में वंदे भारत स्लीपर ट्रेनों की शुरुआत हो रही है: PM @narendramodi
देश की ये पहली वंदे भारत स्लीपर ट्रेन... मां काली की धरती को मां कामाख्या की भूमि को जोड़ रही है।
— PMO India (@PMOIndia) January 17, 2026
आने वाले समय में पूरे देश में, इस आधुनिक ट्रेन का विस्तार होगा।
मैं बंगाल को, असम को, पूरे देश को इस आधुनिक स्लीपर ट्रेन के लिए बधाई देता हूं: PM @narendramodi
आज बंगाल को चार और आधुनिक, अमृत भारत एक्सप्रेस ट्रेनें मिली हैं।
— PMO India (@PMOIndia) January 17, 2026
न्यू जलपाईगुड़ी- नागरकोइल अमृत भारत एक्सप्रेस...
न्यू जलपाईगुड़ी - तिरुच्चिरापल्ली अमृत भारत एक्सप्रेस...
अलीपुर द्वार - बेंगलुरु अमृत भारत एक्सप्रेस...
अलीपुर द्वार - मुंबई अमृत भारत एक्सप्रेस...
इससे बंगाल और…