Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی پر لوک سبھا میں اپنے خطاب کی جھلکیاں مشترک کیں


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مغربی ایشیا میں جاری تنازعہ پر لوک سبھا میں اپنے خطاب کی جھلکیاں شیئر کیں ۔  وزیر اعظم مودی نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ سے پیدا ہونے والے حالات کے پیش نظر حکومت ہندوستانیوں کی سہولت اور سلامتی کو سب سے زیادہ ترجیح دے رہی ہے اور پوری حساسیت ، چوکسی اور تیاری کے ساتھ ہر ضروری قدم اٹھا رہی ہے ۔

‘ایکس’ پر سلسلے وارپوسٹ میں وزیر اعظم نے لکھا:

“مغربی ایشیا میں جاری موجودہ جنگ نے بھارت کے سامنے بھی غیر متوقع چیلنجز پیدا کر دیے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ اس بحران کے حوالے سے ملک کی پارلیمنٹ سے ایک متفقہ اور متحد آواز پوری دنیا تک پہنچے۔”

 

‘‘جنگ سے پیدا ہونے والے حالات کےدرمیان ، ہماری حکومت ہندوستانیوں کی سہولت اور حفاظت کو اولین ترجیح دے رہی ہے ۔  ہم پوری حساسیت ، چوکسی اور تیاری کے ساتھ تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں ۔ ’’

 

“ملک کے کسان بھائی بہنوں کو اس طرح کے بحران سے محفوظ رکھنے کیلئے گزشتہ برسوں میں بھی متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔ موجودہ حالات میں بھی ان کے مفاد کے تحفظ کے لیے حکومت کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ رہی ہے۔”

 

“مغربی ایشیا کے تمام متعلقہ رہنماؤں سے بات چیت کرکے میں نے کشیدگی کم کرنے اور اس تنازع کو ختم کرنے پرزوردیا ہے۔ اس خطے میں بھارتی جہازوں کی حفاظت اور ان کی محفوظ آمد و رفت کو یقینی بنانے کے لیے ہماری سفارتی کوششیں بھی مسلسل جاری ہیں۔”

“ملک کے عام خاندانوں کو کم سے کم پریشانی ہو، اس پر ہماری توجہ مرکوز رہی ہے۔ اسی لیے ہم نے گھریلو صارفین کے لیے ایل پی جی کی دستیابی کو ترجیح دی ہے۔”

********

ش ح۔ ک ا۔ج ا

U. No.4750