Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے اتراکھنڈ اور اتر پردیش کے اپنے دورے کے اہم نکات مشترک کئے

وزیر اعظم نے اتراکھنڈ اور اتر پردیش کے اپنے دورے کے اہم نکات مشترک کئے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اتراکھنڈ اور اتر پردیش کے  اپنےدورے کے اہم نکات شیئر کئے ہیں۔

ایکس پرسلسلے وار پوسٹ میں  جناب مودی نے کہا؛

‘‘ سہارنپور میں بڑی تعداد میں آئے میرے  اہل خانہ  کی بے پناہ حمایت اورنیک تمناؤں نے مجھے نئی توانائی بخشی ہے۔’’

‘‘مجھے دہرہ دون کے مشہور جئے ما ں ڈاٹ کالی مندر کا دورہ کرنے اور پوجا کرنے کا موقع ملا۔ میں نے دیوی ماں سےاپنے تمام ہم وطنوں کے لیے خوشی، خوشحالی اور صحت مند زندگی کے لیے دعا کی۔’’

‘‘مجھے اترپردیش کے سہانپورپور ضلع میں دہلی-دہرہ دون اقتصادی راہداری پر بنےوائلڈ لائف کوریڈور کودیکھنے کاموقع ملا۔ اس سے جنگلی جانوروں کی بلا رکاوٹ نقل و حرکت کو یقینی بنائے جانےکے ساتھ ساتھ سیاحت اور تجارت کے نئے مواقع بھی حاصل ہوں گے۔’’

دہرادون میں اتراکھنڈ کے میرے بھائیوں اور بہنوں کا بے مثال جوش و خروش  اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ ڈبل انجن والی حکومت کے تحت ہونے والی تیز رفتار ترقی سے کتنے خوش ہیں۔

‘‘مجھے دہرہ دون تقریب کے دوران  لوگوں کے جوش و خروش  سے نہایت خوشی ہوئی ہے۔’’

*****

 (ش ح ۔ش م ۔ف ر)

U. No. 5837