Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے اتر پردیش کےشہر لکھنؤ میں ’راشٹر پریرنا استھل‘ کے افتتاح کی جھلکیاں شیئر کیں

وزیر اعظم نے اتر پردیش کےشہر لکھنؤ میں ’راشٹر پریرنا استھل‘ کے افتتاح کی جھلکیاں شیئر کیں


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی زندگی اور نظریات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے اترپردیش کے شہر لکھنؤ میں ’راشٹر پریرنا استھل‘کے افتتاح کی جھلکیاں شیئر کیں۔ جناب واجپائی کی 101 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج لکھنؤ کی سرزمین ایک نئی تحریک کی گواہ بن رہی ہے۔ انہوں نے قوم اور دنیا کو کرسمس کی مبارکباد بھی دی۔ اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ 25 دسمبر اپنے ساتھ ملک کی دو عظیم شخصیات کے یومِ پیدائش کا شاندار موقع لاتا ہے، جناب مودی نے کہا کہ بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی جی اور بھارت رتن مہامنہ مدن موہن مالویہ جی نے اپنی زندگیاں بھارت کی شناخت، یکجہتی اور وقار کے تحفظ کے لیے وقف کر دیں۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ان دونوں قد آور شخصیات نے اپنی بے پناہ خدمات کے ذریعے قوم کی تعمیر پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔

ایکس پرسلسلہ وارپوسٹس میں جناب مودی نے کہا:

’’راشٹر پریرنا استھل میں کمل کے پھول کی شکل کا جدید ترین میوزیم بے غرض قیادت اوراچھے نظم و نسق کے جذبے کو زندہ صورت میں سامنے لاتا ہے۔ یہ آنے والی نسلوں کو ہمارے عوامی ہیروز کے نظریات کو اپناکر انہیں زندگی میں نافذ کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔‘‘

’’راشٹر پریرنا استھل میں کمل کے پھول کی شکل کا جدید ترین میوزیم بے غرض قیادت اوراچھے نظم و نسق کے جذبے کو زندہ صورت میں سامنے لاتا ہے۔ یہ آنے والی نسلوں کو ہمارے عوامی ہیروز کے نظریات کو اپناکر انہیں زندگی میں نافذ کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔‘‘

’’لکھنؤ کے میرے اہل خانہ کا جوش و خروش اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک کی عظیم شخصیات کے نظریات، اقدار اور خدمتِ خلق کا جذبہ آج بھی عوام کی رہنمائی کر رہا ہے۔‘‘

’’راشٹر پریرنا استھل اس سوچ کی علامت ہے جس نے بھارت کو خودداری، یکجہتی اور خدمت کا راستہ دکھایا ہے۔ یہاں ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی، پنڈت دین دیال اپادھیائے جی اور اٹل بہاری واجپئی جی کے مجسمے ہمیں یہ پیغام دیتے ہیں کہ ہمارا ہر قدم اور ہر کوشش قوم کی تعمیر کے لیے وقف ہو۔‘‘

’’ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی نے بھارت میں معاشی خود انحصاری کی بنیاد رکھی تھی۔ ان کی تحریک سے آج ہم اسے مزید بااختیار بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں۔‘‘

’’پنڈت دین دیال جی کا وژن تھا کہ قطار میں کھڑے آخری شخص تک ہر سہولت پہنچے۔ آج جب ہم ہر ضرورت مند تک حکومت کی فلاحی اسکیموں کا فائدہ پہنچا رہے ہیں، تو ان کا ’انتودیہ‘ کا یہ خواب شرمندۂ تعبیر ہو رہا ہے۔‘‘

’’اٹل جی کی جینتی گڈ گورننس کا جشن منانے کا بھی دن ہے۔ بی جے پی-این ڈی اے حکومت نے گڈ گورننس کی جو وراثت بنائی ہے، آج ہم اسے ایک نئی وسعت دے رہے ہیں۔‘‘

’’کانگریس اور اس کے اتحادیوں نے سیاسی طور پر بی جے پی کو ہمیشہ اچھوت بنائے رکھا۔ لیکن بی جے پی کی تہذیب نے ہمیں سب کا احترام کرنا سکھایا ہے، جس کی ایک نہیں بلکہ کئی مثالیں موجود ہیں…‘‘

’’راشٹر پریرنا استھل ہمارے ملک کی عظیم شخصیات کی زندگی، ان کے نظریات اور انمول وراثت کے لیے وقف ایک متاثر کن یادگار ہے۔ آج گڈ گورننس ڈے پر لکھنؤ میں اس کا افتتاح کر کے بہت فخر اور دلی سکون کا احساس ہوا۔‘‘

*****

 (ش ح ۔  ک ح۔)

U. No. 3928