Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے بھارت کے 77 ویں یوم جمہوریہ پر تہنیتی پیغامات بھیجنے پر عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بھارت کے 77 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر مبارکباد اور نیک خواہشات بھیجنے پر عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔

بھوٹان کے وزیر اعظم کی جانب سے ایکس پر کی گئی ایک پوسٹ کے جواب میں، وزیر اعظم نے کہا:

’’بھارت کے 77 ویں یوم جمہوریہ پر پُر خلوص مبارکباد پیش کرنے کے لیے وزیر اعظم شیرنگ ٹوبگے اور بھوٹان کے عوام کا شکریہ! دعا ہے کہ ہماری قوموں کے درمیان دوستی کے خاص رشتے اور منفرد تعلقات مزید مضبوط ہوتے رہیں۔

‘‘ @tsheringtobgay

 

فرانس کے صدر کی جانب سے ایکس پر کی گئی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا:

’’میرے عزیز دوست، صدر ایمانوئل میکرون، بھارت کے 77 ویں یوم جمہوریہ پر آپ کی پُر خلوص مبارکباد کا شکریہ! میں جلد ہی بھارت میں آپ کے استقبال اور بھارت-فرانس اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا اور متنوع بنانے کا منتظر ہوں۔

‘‘ @EmmanuelMacron

 

قبرص کے صدر کی پوسٹ کے جواب میں جناب مودی نے کہا:

’’ صدر نیکوس کرسٹوڈولائیڈس، آپ کی پُر خلوص مبارکباد کا شکریہ! قبرص ایک قریبی دوست اور قابل اعتماد شراکت دار ہے اور ہم اپنی ہمہ جہت شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ میں بھارت میں آپ کے استقبال کا منتظر ہوں۔

‘‘ @Christodulides

 

مالدیپ کے صدر کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے جناب مودی نے کہا:

’’شکریہ، صدر معزو! بھارت کے 77 ویں یوم جمہوریہ پر آپ کے پُرجوش تہنیتی پیغامات اور خواہشات کی دل سے قدر کرتا ہوں۔ ہم اپنے دونوں ممالک کے عوام کے فائدے کے لیے مل کر کام کرنا جاری رکھیں گے۔ آپ کو اور ہمارے مالدیپ کے دوستوں کو آنے والے پرمسرت تہواروں کا موسم مبارک ہو!

‘‘ @MMuizzu

 

*******

(ش ح – ک ح ۔ م ش)

U. No. 1108