پی ایم انڈیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ادیس ابابا کے نیشنل پیلیس میں وفاقی جمہوری جمہوریہ ایتھوپیا کے وزیر اعظم عزت مآب ڈاکٹر ابی احمد سے ملاقات کی۔ نیشنل پیلس پہنچنے پر وزیر اعظم مودی کاایتھوپیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر ابی احمد نے گرمجوشی سے ان کا استقبال کیا ۔
دونوں رہنماؤں نے ون آن ون، اور محدود وفود کی سطح پر ملاقات کی۔ انہوں نے ہمارے دوطرفہ تعلقات کے پورے دائرے پر غور خوض کیا جو صدیوں سے بنے ہوئے تہذیبی رشتوں پر مبنی ہیں اور لوگوں سے عوام کے تعلقات مضبوط سے مستحکم ہوئے ہیں۔ تعلقات کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے ہندوستان-ایتھوپیا تعلقات کو اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی سطح تک بڑھانے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے کہا کہ گلوبل ساؤتھ پارٹنرز کے طور پر دونوں ممالک کوایک جامع دنیا کی تعمیر کے لیے اپنا تعاون جاری رکھنا چاہیے۔ وزیر اعظم مودی نے اس بات پر زور دیا کہ سن دو ہزار تیئیس میں گروپ کی صدارت کے دوران افریقی یونین کا جی 20 رکن کے طور پر استقبال کرنا ہندوستان کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔
دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور ایتھوپیا کے درمیان کثیر جہتی شراکت داری میں پیش رفت کا جائزہ لیا، جس میں تجارت اور سرمایہ کاری، اختراع اور ٹیکنالوجی، تعلیم اور صلاحیت کی تعمیر اور دفاعی تعاون کے شعبے شامل ہیں ۔ وزیر اعظم مودی نے ایتھوپیا کے ساتھ صحت کی حفاظت، ڈجیٹل صحت، روایتی ادویات، جن اوشدھی کیندر، خوراک کی حفاظت، پائیدار زراعت، قدرتی کاشتکاری اور ایگری ٹیک کے شعبوں میں ایتھوپیا کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے ہندوستان کی رضامندی سے آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی ترقیاتی شراکت داری عوام سے عوام کے مضبوط تعلقات کو اہمیت دے رہی ہے۔
دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈجیٹل پبلک انفراسٹرکچر، کان کنی، کریٹیکلز معدنیات اور صاف توانائی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستانی کمپنیوں نے بطور قابل اعتماد شراکت دار ایتھوپیا کی معیشت میں 5 بلین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے، خاص طور پر مینوفیکچرنگ اور فارماسیوٹیکل کے ضروری شعبوں میں، جس سے 75,000 سے زیادہ مقامی ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں۔
دونوں وزرائے اعظم نے گلوبل ساؤتھ کے خدشات کو آواز دینے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ سمیت کثیرالجہتی میدان میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی، قابل تجدید توانائی اور آفات کے خطرے میں کمی جیسے مسائل پر زیادہ تعاون پر زور دیا اور اس تناظر میں انٹرنیشنل بگ کیٹ الائنس (آئی بی سی اے)، کولیشن فار ڈیزاسٹر ریسیلینٹ انفراسٹرکچر (سی ڈی آر آئی)، گلوبل بایو فیول الائنس (جی بی اے) اور انٹرنیشنل سولر الائنس (آئی ایس اے) جیسی بین الاقوامی تنظیموں کے رول کا خیرمقدم کیا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان ایتھوپیا کے ساتھ اپنی صدارت میں برکس پارٹنرز کے طور پر اور مجوزہ ہندوستان-افریقہ فورم سمٹ کے لیے کام کرنے کا منتظر ہے۔
بات چیت کے بعد دونوں رہنماؤں نے ان شعبوں میں تین مفاہمت کی یادداشتوں کے تبادلے کا مشاہدہ کیا: اقوام متحدہ کے امن فوجی آپریشنز کی تربیت؛ کسٹم کے معاملات میں باہمی انتظامی مدد؛ اور ایتھوپیا کی وزارت خارجہ میں ڈیٹا سینٹر کا قیام۔
وزیر اعظم ڈاکٹر ابی نے وزیر اعظم مودی کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کیا۔ وزیر اعظم مودی نے وزیر اعظم ڈاکٹر ابی کو ہندوستان کے دورے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔
******
ش ح- ظ ا –ص ج
UR- No. 3317
PM @narendramodi held extensive discussions with PM @AbiyAhmedAli, during which India and Ethiopia decided to elevate their ties to a Strategic Partnership.
— PMO India (@PMOIndia) December 16, 2025
The talks focused on strengthening cooperation in food and health security, capacity building and collaboration on… pic.twitter.com/z0Sx5tMLpm
Held extensive discussions with PM Abiy Ahmed Ali. We have decided to elevate the India-Ethiopia ties to a Strategic Partnership. Gave three key suggestions to enhance bilateral ties:
— Narendra Modi (@narendramodi) December 16, 2025
Deepen relations in food security and health security. This includes cooperation in sustainable… pic.twitter.com/QACLRq21Dn
Other aspects that featured in our talks include enhancing collaboration in pharmaceuticals, digital health, medical tourism and more. Sectors such as energy and critical minerals also offer many opportunities.
— Narendra Modi (@narendramodi) December 16, 2025
ከጠቅላይ ሚኒስትር አብይ አህመድ አሊ ጋር ሰፊ ውይይት አካሂጃለው። የህንድ እና የኢትዮጵያን ትስስር ወደ ስትራቴጂካዊ አጋርነት ከፍ ለማድረግ ወስነናል። የሁለትዮሽ ግንኙነታቸንን ለማጠናከር ሶስት ቁልፍ ሀሳቦችን ተነስተዋል፡-
— Narendra Modi (@narendramodi) December 16, 2025
በምግብ ዋስትና… pic.twitter.com/2EWPxhFsXh
በውይይታችን ውስጥ የቀረቡት ሌሎች ጉዳዮች:- በመድኃኒት ምርቶች፣ በዲጂታል ጤና፣ በሕክምና ቱሪዝም እና በሌሎችም ዘርፎች ትብብርን ማሳደግን ያካትታሉ። እንደ ኢነርጂ እና ወሳኝ ማዕድናት ያሉ ዘርፎችም ብዙ እድሎችን እንደሚሰጡም ተነስቷል።
— Narendra Modi (@narendramodi) December 16, 2025