پی ایم انڈیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی یکم فروری 2026 کو پنجاب کا دورہ کریں گے۔ شام تقریباً 3:45 بجے، وزیر اعظم آدم پور ہوائی اڈہ جائیں گے جہاں وہ ہوائی اڈے کے نئے نام ’شری گرو روی داس جی ہوائی اڈہ، آدم پور‘ کی رونمائی کریں گے۔ موصوف پنجاب کے شہر لدھیانہ میں ہلوارا ہوائی اڈے پر ٹرمنل عمارت کا افتتاح کریں گے۔
سنت گرو روی داس جی کی پیدائش کی 649ویں سالگرہ کے مبارک موقع پر، آدم پور ہوائی اڈے کو نیا نام دے کر قابل احترام سنت اور سماجی مصلح کو اعزاز دیا جائے گا، جن کی مساوات ، جذبہ ترحم، اور انسانی وقار کی تعلیمات بھارت کی سماجی اخلاقیات کو مسلسل ترغیب فراہم کر رہی ہیں۔
پنجاب میں شہری بنیادی ڈھانچے کو مزید بہتر بناتے ہوئے، ہلوارا ہوائی اڈے پر وزیر اعظم کے ذریعہ افتتاح کی جانے والی ٹرمنل عمارت ریاست کے لیے ایک نیا داخلی دروازہ قائم کرے گی، اور لدھیانہ اور قرب و جوار کے صنعتی و زرعی علاقوں کی ضرورتوں کو پورا کرے گی۔ ضلع لدھیانہ میں واقع، ہلوارا میں بھارتی فضائیہ کا اسٹیشن بھی قائم ہے جو کہ تزویراتی لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے۔
پہلے لدھیانہ ہوائی اڈے کی ہوائی پٹی بہت چھوٹی تھی، جو صرف چھوٹے سائز کے طیاروں کے لیے مناسب تھی۔ کنکٹیویٹی کو بہتر بنانے اور مزید طیاروں کے لیے گنجائش پیدا کرنے کے مقصد سے ہلوارا میں ایک نیا سول انکلیو قائم کیا گیا جس کی ہوائی پٹی طویل ہے جہاں اے320 جیسے طیارے بآسانی اڑان بھر سکتے ہیں۔
وزیراعظم کی پائیدار اور ماحولیاتی طور پر ذمہ دار ترقی کی تصوریت سے ہم آہنگ، یہ ٹرمنل مختلف سبز اور توانائی اثرانگیزی کی سہولتوں سے آراستہ ہے، جن میں ایل ای ڈی روشنی، درجہ حرارت کو متوازن رکھنے کے لیے انسولیٹڈ روفنگ ، بارش کے پانی کو جمع کرنے کا انتظام، گندے پانی کو سودھنے کے پلانٹس، اور زمین کی تزئین و آرائش کے لیے استعمال شدہ پانی کے استعمال جیسی سہولتیں شامل ہیں۔ یہ فن تعمیر پنچاب کے مالامال ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتا ہے، اور مسافروں کو ایک خاص اور علاقے سے ترغیب یافتہ سفری تجربہ فراہم کرتا ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:1345