Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے پٹنہ برڈ سینکچری اور چھاری-ڈھنڈھ میں نئے رامسر مقامات کا خیرمقدم کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے رامسر مقامات میں ایٹا (اترپردیش) کے پٹنہ برڈ سینکچری  اور کچھ (گجرات)  کے چھاری – ڈھنڈھ کے اضافے کا خیرمقدم کیا ہے۔ مرطوب زمین کےتحفظ کے بارے میں مقامی آبادی اور دلچسپی رکھنے والے افراد کو مبارکباد دیتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ اس شناخت سے حیاتیاتی تنوع اور اہم ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے لیے ہماری عہدبستگی کا اعادہ ہوتا ہے۔

مرکزی وزیر جناب بھوپندر یادو کے ذریعہ کی گئی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ کی:

’’اس بات کی خوشی ہے کہ ایٹا (اترپردیش) میں پٹنہ برڈ سینکچری اور کچھ (گجرات) میں چھاری –ڈھنڈھ رامسر مقامات کے طور پر تسلیم کر لیے گئے ہیں۔ اس اعتراف  سے حیاتیاتی تنوع اور اہم ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے تئیں ہماری عہدبستگی  کا اعادہ ہوتا ہے۔ میری تمنا ہے  کہ یہ مرطوب علاقے نقل مکانی کرنے والے اور مقامی چرند و پرند کے لیے محفوظ مسکن  کے طور پر فروغ پاتے رہیں۔‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:1344