پی ایم انڈیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عرب ممالک کے وزرائے خارجہ ، لیگ آف عرب اسٹیٹس کے سکریٹری جنرل اور عرب وفود کے سربراہوں کے ایک وفد کا استقبال کیا ، جو بھارت-عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کی دوسری میٹنگ کے لیے بھارت میں موجود ہیں ۔
وزیر اعظم نے ہندوستان اور عرب ممالک کے درمیان عوام سے عوام کے گہرے اور تاریخی تعلقات کو اجاگر کیا جس کے سبب برسوں سے ہمارے تعلقات کو تحریک حاصل ہورہی ہے اور وہ مستحکم ہورہے ہیں۔
وزیر اعظم نے آئندہ برسوں میں ہندوستان-عرب شراکت داری کے لیے اپنے وژن کا خاکہ پیش کیا اور ہمارے لوگوں کے باہمی مفادات کے سلسلے میں تجارت اور سرمایہ کاری ، توانائی ، ٹیکنالوجی ، صحت کی دیکھ بھال اور دیگر ترجیحی شعبوں میں اشتراک کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم نے فلسطین کے عوام کے لیے بھارت کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا اور غزہ امن منصوبے سمیت جاری امن کوششوں کا خیر مقدم کیا ۔ انہوں نے علاقائی امن و استحکام کی کوششوں کی حمایت میں عرب لیگ کے اہم کردار کی ستائش کی ۔
****
ش ح۔ اع خ-اش ق
U.NO. 1348