Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ایتھوپیا کا اعلی ترین اعزاز حاصل کیا

وزیر اعظم نے ایتھوپیا کا اعلی ترین اعزاز حاصل کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی 16 تا 17 دسمبر 2025 کے دوران ایتھوپیا کا اپنا پہلا دو طرفہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ آج ادیس انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں، ایتھوپیا کے وزیر اعظم عزت مآب ڈاکٹر ابی احمد نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو ایتھوپیا کا اعلیٰ ترین اعزاز‘گریٹ آنر نشان آف ایتھوپیا’ سے نوازا۔ یہ اعزاز بھارت اور ایتھوپیا کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانے میں ان کی غیر معمولی خدمات اور ایک عالمی مدبر رہنما کے طور پر ان کی دوراندیش قیادت کے اعتراف میں دیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں سے ایک کی جانب سے یہ اعزاز قبول کرنا ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے، اور وہ اسے نہایت انکساری اور تشکر کے جذبے کے ساتھ قبول کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے اس اعزاز پر وزیر اعظم ڈاکٹر ابی احمد اور ایتھوپیا کے عوام کا تہِ دل سے شکریہ ادا کیا۔انہوں نے وزیر اعظم ڈاکٹر ابی احمد کی قیادت اور قومی یکجہتی، پائیداری اور ہمہ گیر ترقی کو فروغ دینے کے لیے ان کے اقدامات کو سراہا۔ ملک کی تعمیر میں علم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ گزشتہ ایک صدی سے زائد عرصے سے بھارتی اساتذہ کا ایتھوپیا کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنا ان کے لیے باعثِ فخر رہا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے یہ اعزاز اُن تمام افراد کے نام معنون کیا،چاہے وہ ہندوستانی ہوں یا ایتھوپیائی،جنہوں نے صدیوں سے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دیا ہے، اور اس اعزاز سے نوازے جانے پر ایک ارب 40 کڑورہندوستانیوں کی جانب سے دلی تشکر کا اظہار کیا۔ اس اعزاز کا ملنا بھارت اور ایتھوپیا کے درمیان قریبی شراکت داری میں ایک سنگِ میل کی حیثیت ہے اور گلوبل ساؤتھ کے مثبت ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔ وزیر اعظم کے مکمل خطاب کو یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔ [لنک]

[Link]

*****

ش ح۔ع  ح۔ م ق ا

U- 3325