Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

ایتھوپیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازے جانے کے بعد وزیر اعظم کے خطاب کا انگریزی ترجمہ

ایتھوپیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازے جانے کے بعد وزیر اعظم کے خطاب کا انگریزی ترجمہ


عالی جناب !

خواتین و حضرات!!

ٹینا یسٹیلن!!!

ایتھوپیا کی عظیم سرزمین پر آج آپ سب کے درمیان ہونا ایک اعزاز کی بات ہے۔ میں صرف آج دوپہر ایتھوپیا پہنچا، اور فوراً ہی میں نے لوگوں کی طرف سے ایک شاندار  استقبال کی گرم جوشی محسوس کی۔ وزیراعظم نے خود میرا ایئرپورٹ پر استقبال کیا اور مجھے فرینڈشپ پارک اور سائنس میوزیم لے گئے۔

آج شام، میں نے یہاں کی قیادت کے ساتھ اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ ایک ناقابل فراموش تجربہ تھا۔

دوستو!

مجھے ابھی اس ملک کا سب سے بڑا اعزاز‘گریٹ آنر نشان آف ایتھوپیا’سے نوازا گیا ہے۔ دنیا کی سب سے قدیم اور  مالا مال تہذیبوں میں سے ایک کی طرف سے اعزاز حاصل کرنا میرے لیے بڑے فخر کی بات ہے۔ میں تمام ہندوستانیوں کی طرف سے انتہائی انکساری  اور شکرگزار کے ساتھ اس اعزاز کو قبول کرتا ہوں۔

یہ اعزاز ان گنت ہندوستانیوں کا ہے جنہوں نے ہماری شراکت داری کو تشکیل دیا۔

 خواہ  وہ گجراتی تاجر ہوں جنہوں نے 1896 کی جدوجہد کی حمایت کی، ہندوستانی سپاہی جو ایتھوپیا کی آزادی کے لیے لڑے، یا ہندوستانی ماہرین تعلیم اور صنعت کار جنہوں نے تعلیم اور سرمایہ کاری کے ذریعے مستقبل کی تشکیل کی۔ اور یہ ایتھوپیا کے ہر شہری کا بھی ہے جس نے ہندوستان پر بھروسہ کیا اور پورے دل سے اس رشتہ کو تقویت بخشی۔

دوستو!

اس موقع پر میں اپنے دوست وزیراعظم ڈاکٹر ابی احمد علی کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

عالی!

 گزشتہ ما ہ ، جب ہم جنوبی افریقہ میں جی- 20 سربراہی اجلاس کے دوران ملے تھے، آپ نے بہت پیار اور  حق سے مجھ سے ایتھوپیا کا دورہ کرنے کی درخواست کی۔ میں اپنے دوست، اپنے بھائی کی اس پرتپاک دعوت کو کیسے رد کر سکتا تھا؟ اسی لیے پہلے موقع پر میں نے ایتھوپیا آنے کا فیصلہ کیا۔

دوستو!

اگر یہ دورہ عام سفارتی ذرائع سے ہوتا تو اس میں بہت زیادہ وقت لگتا۔ لیکن آپ کا پیار اور محبت مجھے صرف 24 دنوں میں یہاں لے آیا۔

دوستو!

آج، جب پوری دنیا کی توجہ گلوبل ساؤتھ پر مرکوز ہے، ایتھوپیا کی عزت نفس، آزادی اور خود اعتمادی کی دیرینہ روایت ہم سب کے لیے ایک طاقتور تحریک ہے۔ یہ خوش قسمتی ہے کہ اس اہم دور میں ایتھوپیا کی باگ ڈور ڈاکٹر ابی کے قابل ہاتھوں میں ہے۔

اپنے ‘میڈیمر’ ویژن اور ترقی کے عزم کے ساتھ وہ ایتھوپیا کو جس طرح ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں وہ پوری دنیا کے لیے ایک روشن مثال ہے۔ خواہ  وہ ماحولیاتی تحفظ ہو، جامع ترقی ہو یا متنوع معاشرے میں اتحاد کو فروغ دینا میں ان کی کوششوں،  جدوجہداور عزم کی دل کی گہرائیوں سے تعریف کرتا ہوں۔

دوستو!

ہندوستان میں، ہم  مانتے  ہیں کہ‘‘سا ودیہ، یا ویمکتئے’’- یعنی۔ علم آزاد ہے۔

تعلیم کسی بھی ملک  کی بنیاد ہے، اور مجھے فخر ہے کہ ہمارے اساتذہ نے ایتھوپیا اور ہندوستان کے درمیان تعلقات میں سب سے بڑا تعاون کیا ہے۔ ایتھوپیا کی عظیم ثقافت نے انہیں یہاں راغب کیا اور انہیں طلباء کی نسلوں کو تشکیل دینے کا اعزاز حاصل ہوا۔ آج بھی، بہت سے ہندوستانی فیکلٹی ممبران ایتھوپیا کی یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

دوستو!

مستقبل ویژن اور اعتماد پر مبنی شراکت داری کا ہے۔ ہم ایتھوپیا کے ساتھ تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں جو بدلتے ہوئے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے اور نئے امکانات پیدا کرتا ہے۔

ایک بار پھر، 1.4 بلین ہندوستانی شہریوں کی طرف سے ایتھوپیا کے تمام معزز لوگوں کو نیک خواہشات۔

 تھینک یو۔

******

ش ح-  ظ ا –ص ج

UR- No. 3320