Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نےایتھیوپیاکےادیس ابابامیں ادوا  کی فتح سے متعلق یادگار پر خراج عقیدت پیش کیا

وزیر اعظم نےایتھیوپیاکےادیس ابابامیں ادوا  کی فتح سے متعلق یادگار پر خراج عقیدت پیش کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ادیس ابابا میں ادوا کی فتح سے متعلق یادگار پر گل دائرہ نذر کیا اور خراج عقیدت پیش کیا ۔ یہ یادگار ایتھوپیا کے ان بہادرفوجیوں کیلئے وقف ہے، جنہوں نے 1896 میں ادوا کی جنگ میں اپنےوطن کی خودمختاری کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔ یہ یادگار ادوا کے ہیروز کے پائیدار جذبے اور ملک کی آزادی ، وقار اور ثابت قدمی کی شاندارمیراث کی علامت ہے۔

وزیر اعظم کا اس یادگار کا دورہ ہندوستان اور ایتھوپیا کے درمیان ایک خاص تاریخی تعلق کو اجاگر کرتا ہے، جسے دونوں ممالک کے عوام آج بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

***

ش ح۔ ک ا۔  ن ع

U.NO.3335